دھند کا راج برقرار، موٹرویز مختلف مقامات سے بند

Published On 09 January,2025 09:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 ،ایم 3 اور ایم 11 ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق ایم 2 کو لاہور سے ہرن مینار، ایم 3 کو لاہور سے جڑانوالہ جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے نے بتایا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ روڈ یوزرز دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔