لاہور:(دنیا نیوز)رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اگرعمران خان کی دباؤ کے تحت رہائی ہوئی تو یہ غلامی ہوگی۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’ ٹو نائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے آج نہیں تو کل ملاقات ہو جائے گی، عمران خان کو اپنے رویے پر غور کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات جب کسی دباؤ یا این آراو کے لیے ہوں گے تونیتجہ خیز نہیں ہوں گے، عالمی قوتوں کی جانب سےدباؤ ہے کوئی مانے یا نہ مانے، میں تو بڑا کلیئر ہوں، پاکستان کےاندرمداخلت ہورہی ہے۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ امریکا میں ایک لابنگ فرم کی خدمات لی گئی ہیں ، اگر عمران خان کیدباؤ کے تحت رہائی ہو گی تو یہ غلامی ہوگی، قوم یہ غلامی قبول نہیں کرے گی۔
ایک سوال کے جواب میں میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے پریشر کے باوجود ایٹمی دھماکے کیے تھے۔