شبلی فراز، بیرسٹرگوہر سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع

شبلی فراز، بیرسٹرگوہر سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، بیرسٹر گوہر، سردار مصروف، فلک ناز، انصر کیانی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، ملزمان کی جانب سے ریاست علی آزاد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 4 فروری تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں 4 مقدمات درج ہیں۔