اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکرٹری کے برابر کرنے کی متفقہ منظوری

Published On 25 January,2025 08:22 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکرٹری کے برابر کرنے کی تجویر پر قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے متفقہ منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق ایم این اے اور سینیٹر کی ماہانہ تنخواہ و مراعات 5 لاکھ 19 ہزار مقرر کی جائے گی، سپیکر نے فنانس کمیٹی کی سفارشات وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوا دیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے 67 اراکین پارلیمنٹ نے بھی تحریری طور پر تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی، ن لیگ سمیت دیگر جماعتیں بھی ہم آواز ہیں۔

پارلیمانی ذرائع نے بتایا کہ تمام تر کٹوتیوں کے بعد وفاقی سیکرٹری کی تنخواہ اور الاؤنسز 5 لاکھ 19 ہزار ماہانہ ہے، اراکین پارلیمنٹ کو سہولیات بھی وفاقی سیکرٹری کے مساوی حاصل ہوں گی۔

ذرائع  نے مزید بتایا کہ اراکین پارلیمنٹ نے ایم این اے اور سینیٹر کی تنخواہ 10 لاکھ روپے ماہانہ کا مطالبہ کیا تھا، تاہم سپیکر ایاز صادق نے یہ مطالبہ مسترد کردیا تھا۔