آئی ایم ایف کی بدترین شرائط نے قومی معیشت کو مفلوج کردیا: لیاقت بلوچ

Published On 27 January,2025 11:49 am

لاہور: (دنیا نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی بدترین شرائط نے قومی معیشت کو مفلوج کردیا۔

ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان، ایران اور افغانستان کے مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں۔

لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ایک بار پھر امریکا، بھارت اور اسرائیل کے اثرات بدقسمتی ہو گی، امریکی صدر کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملی یکجتی کونسل کا وفد آج وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کرے گا، قائدین علی امین گنڈاپور کی مجلس مشاورت میں امن کا لائحہ عمل دیں گے۔