سینیٹ اجلاس آج دوبارہ ہوگا، پیکا بل کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل

Published On 27 January,2025 10:00 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹ کا اجلاس آج (بروز منگل) صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا، اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

اجلاس میں پیکا ترمیمی بل 2025 کی منظوری ، ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 کی منظوری ایجنڈےمیں شامل ہے جبکہ وزیر داخلہ 3 نئے بل ایوان میں متعارف کرائیں گے۔

اسی طرح ایجنڈا امتناع سمگلنگ مائیگرینٹس ترمیمی بل 2025 پیش ہوگا، امتناع سمگلنگ آف پرسنز ترمیمی بل 2025، امیگرینٹ ترمیمی بل 2025 سینیٹ میں پیش ہوگا۔

علاوہ ازیں سینیٹر فیصل واڈا ایف بی آر ملازمین کےلئے1010 گاڑیوں کی خریداری پر توجہ دلاو نوٹس پیش کریں گے، سینیٹر عرفان صدیقی رولز آف بزنس میں ترامیم پیش کریں گے۔