اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارتِ مذہبی امور نے حتمی حج پیکیج کا اعلان کردیا۔
وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق لانگ حج پیکیج کی حتمی قیمت 10 لاکھ 75 ہزار مقرر کی گئی ہے جبکہ شارٹ حج پیکیج 11 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگا۔
ترجمان کے مطابق حج واجبات کی تیسری قسط یکم تا 10 فروری وصول کی جائے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری حج سکیم میں محدود تعداد میں نشستیں باقی ہیں، نئی درخواستوں کی وصولی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 30 جنوری تک ہوگی۔
شارٹ حج کی بکنگ مکمل جبکہ خالی نشستوں پر صرف لانگ حج پیکیج کی بکنگ ہوگی، پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ 31 جنوری تک جاری رہے گی۔
ترجمان مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ حج منظم کمپنیاں وزارت کے ای پورٹل پر نجی عازمین کا ڈیٹا فوری اپ لوڈ کریں، عازمینِ حج نئی معلومات اور ہدایات کے لیے ’پاک حج 2025‘ موبائل ایپ ڈاون لوڈ کریں۔