آئینی بنچ کا مقدمہ ریگولر بنچ میں کیسے لگا؟ سپریم کورٹ فکسر برانچ کے افسروں کو شوکاز

آئینی بنچ کا مقدمہ ریگولر بنچ میں کیسے لگا؟ سپریم کورٹ فکسر برانچ کے افسروں کو شوکاز

ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیے گئے جس میں کہا گیا کہ بتایا جائے آئینی بنچ کا مقدمہ ریگولر بنچ میں کیسے لگ گیا؟ افسران سے شوکاز نوٹس پر سات روز میں جواب مانگا گیا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کسٹم ڈیوٹی ایکٹ کا آرٹیکل 191A تناظر میں سننے کا فیصلہ کیا تھا، پریکٹس پروسیجر کمیٹی نے کسٹم ڈیوٹی کا مقدمہ آئینی بنچ کو بھجوا دیا تھا۔