پیکا ترمیمی آرڈیننس کی مختلف شقوں پر عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد

Published On 31 January,2025 10:28 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ پیکا ترمیمی آرڈیننس کی مختلف شقوں پر عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس فاروق حیدر نے صحافی جعفر بن یار کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ندیم سرور ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

عدالت نے فوری طور پر پیکا ترمیمی آرڈیننس کی مختلف شقوں پر عملدرامد روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے فریقین کا موقف آ جائے پھر فیصلہ کریں گے۔

بعدازاں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے تین ہفتوں میں تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔