دہشتگردی کی روک تھام کیلئے دعا کے ساتھ دوا بھی ضروری ہے: شیری رحمٰن

دہشتگردی کی روک تھام کیلئے دعا کے ساتھ دوا بھی ضروری ہے: شیری رحمٰن

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ میری ہاؤس سے گزارش ہے کہ تشویشناک صورتحال پر سیر حاصل گفتگو ہونی چاہیے، ملک بھر میں دہشتگردی مسلسل بڑھ رہی ہے، بنوں واقعے میں بہت سی قیمتی جانیں چلی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار سے زائد جانیں قربان کیں، گلوبل انڈیکس میں دہشتگردی سے متاثرہ ممالک میں پاکستان کا دوسرا نمبر ہے۔