9 مئی کے مزید اہم مقدمات سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

9 مئی کے مزید اہم مقدمات سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

بانی پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں۔

عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری بحال کرنے کیخلاف اپیلیں بھی مقرر، جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔

عدالت نے صنم جاوید کی ضمانت منسوخی کی اپیل بھی مقرر کر دی، فواد چوہدری کی انسداد دہشتگردی عدالتوں سے متعلقہ دستاویزات نہ ملنے کی درخواست بھی مقرر کر دی گئی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔