گلگت: (دنیا نیوز) شدید بارش سے تباہی کا سلسلہ جاری، جگلوٹ میں 2 بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔
جگلوٹ کے گاؤں پیدان میں شدید بارش کے باعث عمارت کی دیوار گر گئی، جس سے دو کمسن بچیاں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئیں۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق دونوں لڑکیاں پیدان داس جگلوٹ کی رہائشی تھیں، شدید بارش کی وجہ سے گرنے والی دیوار کے نیچے آگئیں۔