کشمورمیں متنازع کینال کیخلاف دھرنا ختم، انڈس ہائی وے پر احتجاج کا اعلان

Published On 20 April,2025 10:49 am

کشمور:(دنیا نیوز) کشمور میں دریائے سندھ سے 6 متنازع کینال نکالنے کے خلاف 3 روز سے جاری دھرنا ختم کر کے انڈس ہائی وے پر دھرنے کا اعلان کردیا۔

کشمور میں وکلا نے کینال کے معاملے پر  تین دن سے جاری دھرنا ختم کر کے شکارپور انڈس ھائی وے پر دھرنا منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وکلا کی طرف سے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا،3 روزہ دھرنے کے باعث سندھ سے پنجاب و بلوچستان کو جانے اور آنے والی ٹریفک مکمل بند ہو گئی تھی۔