رحیم یار خان کے صحرائے چولستان میں نایاب جنگلی بلی کی موجودگی کا انکشاف

Published On 21 April,2025 04:49 pm

رحیم یارخان: (دنیا نیوز) صحرائے چولستان میں نایاب جنگلی بلی دیکھی گئی، نایاب جنگلی بلی شکار کرنے کیلئے نایاب چنکارہ ہرن کے جھنڈ کے قریب منڈلاتے ہوئے دیکھی گئی۔

وائلڈ لائف آفیسر کے مطابق نایاب جنگلی بلی caracal صحرائی جانوروں، پرندوں ، خرگوش اور دیگر نایاب جنگلی جانوروں کو اُڑ کر شکار کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔

caracal نامی بلی کا شمار خوبصورت اور نایاب بلیوں میں ہوتا ہے، نایاب بلی 5 سے 7 فٹ تک اڑ کر شکار کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔

وائلڈ لائف آفیسر نے نایاب بلی کو اپنے فطری مسکن میں دیکھ کر ویڈیو بنا لی ہے۔