اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر رضوان تاج نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایک لاکھ 17 ہزار 824 کیسز نمٹائے، پی ایم اینڈ ڈی سی نے ایک لاکھ 20 ہزار 391 نئے کیسز وصول کئے۔
ڈاکٹر رضوان تاج نے بتایا کہ جدید آن لائن پورٹلز سے بیک لاگ کے مسائل کا خاتمہ کر دیا، پی ایم اینڈ ڈی سی نے مکمل لائسنس کیلئے 19,109 درخواستیں وصول کیں، 19 ہزار 101 درخواستیں کامیابی سے مکمل کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ 17,693 عارضی رجسٹریشن لائسنس میں سے 17,500 کامیابی سے حل کئے گئے، پی ایم ڈی سی کو 45,908 تجدید کی درخواستوں میں سے 45,704 حل کی جا چکی ہیں۔
ڈاکٹر رضوان تاج نے کہا کہ 6,356 پوسٹ گریجویٹ رجسٹریشن کیسز میں سے 6,222 کامیابی سے حل کیے گئے۔