کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی نے صوبے بھر میں عوامی رابطہ اور تنظیم سازی کا فیصلہ کر لیا۔
بلوچستان عوامی پارٹی کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں صدر خالد مگسی، سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سینیٹر عبدالقادر، جان جمالی اور نصیب اللہ بازئی شریک ہوئے۔
اجلاس میں جعفر مگسی، ثناء جمالی اور سینیٹر دینش کمار بھی شریک ہوئے، بی اے پی کی بیٹھک میں ملکی و بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
بی اے پی قائدین نے کہا کہ ہماری گزارش پر دھرنا ختم کرنے پر بی این پی مینگل کے شکرگزار ہیں، صوبے بھر میں نچلی سطح تک عوام سے رابطے کئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ بی این پی مینگل نے بی اے پی سفارشات پر غور کیا جس سے صوبے میں مثبت نتائج آئے، اتحادی حکومت کا زیادہ سے زیادہ فائدہ صوبے کے عوام تک پہنچنا چاہئے۔
بی اے پی قائدین نے کہا کہ عوامی خدمت کے لئے صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبے تجویز کئے ہیں۔