برِصغیر کے امن سے کھلواڑ بھارت کو مہنگا پڑے گا: حمزہ شہباز

برِصغیر کے امن سے کھلواڑ بھارت کو مہنگا پڑے گا: حمزہ شہباز

بھارتی آبی جارحیت اور دیگر یک طرفہ اقدامات پر اپنے بیان میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ بھارت نے عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ معطل کیا ہے، یہ انٹرنیشنل واٹر ٹریٹی بین الاقوامی سطح پر پالیسی اور ضمانت شدہ معاہدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت آبی جارحیت کے ذریعے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کیلئے عرصے سے بہانے کی تلاش میں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کیلئے مکمل طور پر پُرعزم ہے، وزیراعظم کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی نے قومی جذبات کی ترجمانی کی ہے، سلامتی کمیٹی نے بھارت کو دو ٹوک اور متناسب پیغام دیا، بھارت کو بغیر ثبوت پاکستان پر الزام تراشی کی روش ترک کرنا ہوگی۔