پاک بھارت جنگ: کب کیا ہوا؟ آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

Published On 08 May,2025 05:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے ایک کمزور بنیاد پر غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ جارحیت کا مظاہرہ کیا تاہم بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستان ہمیشہ ایک قدم آگے رہا۔

یہ حقیقت کہ ہندوستان نے پہلگام حملے میں مبینہ طور پر پاکستانی ملوث ہونے کا کوئی ثبوت پیش کرنے یا غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پاکستان کی پیشکش کو قبول کرنے کا انتخاب نہیں کیا ہے، بھارت کا یہ عمل اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ یہ اس کا پہلے سے سوچی سمجھی جارحیت کا جنون ہے۔

مزید برآں بھارت کی جانب سے پاکستان میں حملے شہری اہداف پر کیے گئے، پاکستان نے اپنے دفاع میں ذمہ داری اور جارحانہ انداز میں جواب دیا اور ہندوستانی فضائیہ کے اثاثوں کو تباہ کیا، جس میں 3 پائلٹس کا نقصان بھی شامل ہے، یہ دشمن کی جدید ترین ٹیکنالوجیز/ پلیٹ فارمز کے خلاف ایک بے مثال کامیابی ہے جس کا دنیا بھر میں اعتراف کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح تقریباً 40-50 ہندوستانی فوجی مارے گئے ہیں، جن میں پوسٹوں، بٹالین ہیڈ کوارٹرز اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر انتہائی موثر حملے شامل ہیں، نقصانات کو تسلیم کرنے سے ہندوستانی انکار ان کی ناکامیوں کو دبانے کی تاریخ کے پیش نظر قابل فہم ہے۔

واضح رہے کہ اس قبل بھی بھارت نے اپنے پائلٹ ابھینندن کو اپنے طیارہ کھونے کے باوجود اور امریکہ کی تصدیق کے باوجود کہ ابھینندن کو ویر چکر ایوارڈ سے نوازا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا منہ توڑ جواب، پاک فوج نے بھارت کے 25 ہیروپ ڈرونز مار گرائے

7 مئی کی صبح شکست تسلیم کرنے کے باوجود 7 اور 8 مئی کی رات بھارت نے 3 قسم کے اہداف پر ڈرون حملے شروع کردیئے، پہلے نمبر پر بھارت نے اپنے ہی ملک میں سکھوں کے مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا تاکہ اسے سکھوں پر پاکستانی حملے کے طور پر پیش کریں جسے اختلاف رائے کے بیج بونے کے منصوبے کے طور پر استعمال نہ کیا جا سکے۔

دوسرے نمبر پر پاکستان کی اپنی دفاعی صلاحیتوں کو کمزور کرنے کے لیے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جبکہ تیسرے نمبر پر مایوسی کا احساس پیدا کرنے کے لیے سویلینز کو نشانہ بنایا گیا مگر الحمدللہ، پاکستان نے ایک بار پھر ڈرون طیاروں کو مار گرانے کا بھرپور جواب دیا ہے۔

اب تک پاکستان نے پورے پاکستان میں 25 بھارتی (اسرائیلی ساختہ) ڈرون مار گرائے ہیں، یہ بھی واضح رہے کہ ڈرون اڑنا معمول کی بات ہے لیکن اسے مار گرانا غیر معمولی ہے اور یہ پاکستان کی دفاعی افواج کا بہت بڑا کریڈٹ ہے۔

ہمیں یہ بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بھارت 6 اور 7 مئی کی رات کو ہونے والے بڑے نقصان کی وجہ سے مایوس ہے، اس لیے پی اے ایف کے ذریعے ہونے والے نقصان کو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلح افواج پوری طرح چوکس، بھارت دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے: پاک فوج

واضح رہے کہ ہندوستان کو پہلگام کے بعد سے پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے میں 2 ہفتے لگے، پاکستان اس بڑھتی ہوئی جنگ کا جواب دے گا اور قوم کی امنگوں کے مطابق اپنی مرضی کے وقت اور جگہ پر ایسا کرے گا، قوم کو اپنی دفاعی افواج کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کرنے کی ضرورت ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان بہت بڑی ڈس انفارمیشن مہمات شروع کر رہا ہے جس کا مقصد ہماری عوام کے حوصلے اور اعتماد کو منفی طور پر متاثر کرنا ہے، ہمیں ضروری تصدیق کے بعد ہی معلومات کو دیکھنے اور شیئر کرنے کی ضرورت ہے۔