اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، پاکستان نے بھارت کو سفارتی اور عسکری دونوں محاذوں پر شکست دی، شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم خطے میں جنگ نہیں امن چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر کا بات چیت کے ذریعے حل چاہتے ہیں، پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کر کے آگے بڑھ سکتے ہیں۔
سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل کر کے آبی جارحیت کی۔