دل بڑا کر کے نواز شریف کو ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ دیتا ہوں: کامران ٹیسوری

Published On 29 May,2025 02:54 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ نوازشریف نے عالمی پریشر نہیں لیا اور ایٹمی دھماکے کئے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دل بڑا کر کے نواز شریف کو ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ دیتا ہوں، ہم 28 مئی کا دن ایسے ہی مناتے رہیں گے، پاکستان خود کو معاشی طور پر بھی مضبوط کرے گا، مایوسی کے بادل چھٹ چکے، سب نے مل کر اب اپنا کام کرنا ہے۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم کو جینے کا نیا جذبہ دیا ہے۔