افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی سرپرستی قبول نہیں: پاکستان کا دو ٹوک مؤقف

افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی سرپرستی قبول نہیں: پاکستان کا دو ٹوک مؤقف

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ افغان طالبان کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردوں کی سر پرستی نا منظور ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ٹھوس اور یقینی اقدامات کرنے پڑیں گے، اس کے برعکس طالبان کے دلائل غیر منطقی اور زمینی حقائق سے ہٹ کر ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کا کہنا تھا کہ نظر آ رہا ہے کہ طالبان کسی اور ایجنڈے پر چل رہے ہیں، یہ ایجنڈا افغانستان، پاکستان اور خطے کے استحکام کے مفاد میں نہیں ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ مذاکرات میں مزید پیش رفت افغان طالبان کے مثبت رویے پر منحصر ہے۔