پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ انتخابات کل منعقد ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ووٹنگ خیبرپختونخوا اسمبلی میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔
سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق ایک نشست پر 5 امیدوار میدان میں ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے خرم ذیشان کو سینیٹ کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔



