معاہدہ ہوگیا، امید ہے اب دہشتگردی کی کارروائیاں نہیں ہوں گی: عطا تارڑ

معاہدہ ہوگیا، امید ہے اب دہشتگردی کی کارروائیاں نہیں ہوں گی: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ’’دنیا نیوز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کو یہ بات ماننا پڑی کہ دہشت گرد کارروائیاں بند ہوں گی، جنگ بندی میں افغان طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں بھی شامل ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے فریق کے خلاف سزا کا تعین کیا جائے گا، آنے والے دنوں میں امن قائم ہوگا، پوری دنیا کو پتہ ہے کہ پاکستان پر حملے ہو رہے تھے، پاکستان کیخلاف دہشت گردوں کو سپورٹ کیا جارہا تھا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے موقف کی تائید اور بیانیہ کی جیت ہے۔