غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے کیس پر سماعت کی، محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت وکیل کی جانب سے چودھری پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹ عدالت جمع کرائی گئی۔

عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کر لیا اور عدالت نے کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔