لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی لاہور اور پنجاب میں بحال ہو چکی ہے، لاہوریوں کو مان گیا انہوں نے مجھے بہت عزت دی۔
ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی لاہور اور پنجاب کے عہدیدار اس جلسہ کی کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پنجاب کے دوسرے کونے اٹک کو اٹھا گورنر ہاؤس میں بٹھایا، واقعی آپ زندہ دلانِ لاہور ہیں، میں خوش قسمت ہوں کہ لاہوریوں کو ملنے کونے کونے جاؤں۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بھٹو نے پی پی پی کی بنیاد لاہور میں رکھی، مجھے فخر ہے میرا لیڈر بلاول بھٹو ہے، ہم نے بلاول بھٹو کو مل کر ملک کا وزیراعظم بنانا ہے۔
انہوں نے کاہ کہ بلاول بھٹو نے عالمی پلیٹ فارمز پر بھی پاکستان کی خوب نمائندگی کی، ہمیں فیلڈ مارشل پر فخر ہے، ان کے ساتھ بلاول بھٹو پاکستان کی صحیح نمائندگی کر سکتے ہیں۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ اب ہم سب نے بلاول بھٹو کا پیغام گھر گھر جا کر پہنچانا ہے، میں اٹک سے آیا ہوں، آٹک کے لوگ بہادر ہیں، میں غریبوں اور پسے ہوئے لوگوں کا گورنر ہوں۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ میں ستوکتلہ کے مویشیوں کا مسئلہ حل کراؤں گا، اب بلاول بھٹو کی لاہور میں آمد پر اگلہ جلسہ مینار پاکستان میں کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کو پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر جلسہ رائے ونڈ روڈ پر کریں گے، اس وقت تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک بلاول وزیر اعظم نہیں بن جاتے۔



