سنگجانی جلسہ کیس: عمر ایوب اور زرتاج گل اشتہاری قرار

سنگجانی جلسہ کیس: عمر ایوب اور زرتاج گل اشتہاری قرار

اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

عدالت نے زین قریشی، علی بخاری ، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے۔