کوئٹہ: (دنیا نیوز) نئے سال کی شروعات میں بلوچستان میں خواتین اور طالبات کیلئے پنک بس سروس کا آغاز کر دیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پنک بس سروس کا مقصد خواتین اور طالبات کی روزمرہ آمد و رفت کو محفوظ اور باوقار بنانا ہے، حکومت کی ترجیح ہے کہ پنک بس سروس کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ مرحلے میں پنک بس سروس کا دائرہ دیگر اضلاع تک پھیلایا جائے گا، پنک بس سروس خواتین کو تعلیم، روزگار اور صحت کی سہولیات تک آسان رسائی فراہم کرے گی۔
سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کیلئے محفوظ ٹرانسپورٹ نظام صوبائی حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے، بلوچستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔



