پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی چیمبر آف کامرس نے سانحہ گل پلازہ پر منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
صدر کراچی چیمبر آف کامرس ریحان حنیف نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، کیا عمارت میں فائر سیفٹی اقدامات، ایگزیٹس، کیا فائر بریگیڈ کے پاس آگ بجھانے کی مطلوبہ استطاعت تھی؟
ان کا کہنا تھا کہ کیا فائرمینز کے پاس مطلوبہ کٹس وسہولیات موجود تھیں؟ جیسے سوالات کے جوابات کمیشن تیار کر سکے گا۔
ریحان حنیف نے کہا کہ گل پلازہ کے متاثرین کی بحالی کیلئے فوری طور پر ایک فنڈ قائم کیا جائے، فنڈ کے قیام سے گل پلازہ متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ممکن ہو سکے گا۔