دہشتگردی جہاں سے بھی پنپ رہی خاتمہ ضرورت ہے: خواجہ آصف

دہشتگردی جہاں سے بھی پنپ رہی خاتمہ ضرورت ہے: خواجہ آصف

پروگرام’ ٹونائٹ دو ثمر عباس‘ میں گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کو آئی سی سی کو یرغمال بنا لیا ہے، بھارت کی وجہ سے کرکٹ جینٹل مین گیم نہیں رہی، پاکستان کی طرف سے بہت مثبت قدم اٹھایا گیا، کھیل کو کاروبار کی نظر نہیں ہونا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ کئی سالوں سےلاپتہ افراد سے متعلق ایک غلط فہمی پھیلائی جارہی ہے، کئی لاپتہ افراد دہشتگردوں کی صف میں شامل ہوچکے ہیں، لاپتہ افراد سے متعلق ایک جنگ جاری ہے، کچھ لوگ مختلف دہشتگردی کی کارروائیوں میں مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بی ایل اے کو بھارت سے فنڈنگ، عورتوں بچوں کو استعمال کیا جا رہا ہے: خواجہ آصف

وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے ہمدرد اس پر اپنا بیانیہ بناتے ہیں، لاپتہ افراد کے معاملے کو اپنے لیے استعمال کرتے ہیں، اگر کوئی ملک بھی دہشتگردوں کو سپانسر کررہا ہے تو اسے سوچنا چاہیے، لاپتہ افراد کے ایشو کو ایک دکانداری بنا دیا گیا ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کا جہاں بھی سورس اور جہاں سے بھی پنپ رہی ہے اُس کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔