پاکستان
خلاصہ
- دبئی: (سید مدثر خوشنود) متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اماراتی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایسے بزدلانہ حملے امن، استحکام اور انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہیں اور کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، بیان میں دہشت گردی اور تشدد کے تمام مظاہر کے خلاف واضح اور غیر متزلزل موقف کا اعادہ بھی کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بیان میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر تعاون اور مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ خطے اور دنیا بھر میں امن کو مستحکم کیا جا سکے اور بے گناہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم ہو سکے۔
مبصرین کے مطابق اس طرح کے سفارتی بیانات خطے میں تعاون اور یکجہتی کے پیغام کو تقویت دیتے ہیں جبکہ مستقبل میں سکیورٹی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے مزید اقدامات بھی سامنے آ سکتے ہیں، جو خطے کے مجموعی استحکام کے لیے اہم سمجھے جا رہے ہیں۔