ایم کیو ایم کا پھر سانحہ گل پلازہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر زور

ایم کیو ایم کا پھر سانحہ گل پلازہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر زور

فاروق ستار نے سانحہ گل پلازہ متاثرین سے متعلق تقریب سے خطاب میں کہا کہ چیف جسٹس اپنی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیں اور ٹی او آرز بھی واضح ہونے چاہئیں، کراچی بچے گا تو پاکستان بچے گا، کراچی کو بچانے کیلئے تمام توانائی صرف کرنی چاہئے۔

خالد مقبول صدیقی بولے جتنا ظلم ہوسکتا تھا اس شہر پر ہو چکا ہے، ان کی کوشش ہے شہر ملبے کا ڈھیر بن جائے، شہر بارود کے ڈھیر پر ٹکا ہوا ہے، یہاں ٹیکس تو وصول کیا جاتا ہے مردم شماری میں گنا نہیں جاتا، ٹیکس دینے والوں کو ہی عمارتوں میں جھلسایا جاتا ہے، وزیر اعظم و وزیراعلی اس شہر کی داد رسی نہیں کرینگے تو گورنر ہاوس کرے گا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد بلوچستان میں دہشتگردی کررہے ہیں، بلوچستان میں کسی بہن یا بھائی کا خون بہے گا تو دہشتگردوں کی نسلیں تباہ کردیں گے، بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث پایا گیا تو گھس کر ماریں گے۔