ایم کیو ایم سے سکیورٹی واپس لینے کا معاملہ، دنیا نیوز نے وجہ تنازع ڈھونڈ لی

ایم کیو ایم سے سکیورٹی واپس لینے کا معاملہ، دنیا نیوز نے وجہ تنازع ڈھونڈ لی

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما امین الحق نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی نااہلی بے نقاب کرنے پر سکیورٹی واپس لی گئی۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ 6 کارکنان سے سکیورٹی واپس لی گئی جن میں دو وفاقی وزرا ہیں، میڈیا پر معاملہ آنے کے بعد سکیورٹی واپس کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے ٹی سی ججز کی سکیورٹی کیلئے نئی بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ابھی تک صرف خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کو سکیورٹی واپس دی گئی ہے۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا مجھ سمیت فاروق ستار، انیس قائم خانی، علی خورشیدی کو سکیورٹی تا حال واپس نہیں ملی۔

امین الحق نے کہا کہ گل پلازہ کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی نااہلی ثابت ہوئی، ہمیں ڈرانے، دھمکانے کے لیے سکیورٹی واپس لی گئی مگر ہم ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔