قومی انسدادِ پولیو مہم موذی مرض سے نجات کیلئے اہم قدم ہے: بلاول بھٹو

قومی انسدادِ پولیو مہم موذی مرض سے نجات کیلئے اہم قدم ہے: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کورونا وبا کے بعد ملک کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم موذی مرض سے مکمل نجات کے سلسلے میں ایک اہم قدم ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلوائیں اور بچوں کو عمر بھر کی ممکنہ معذوری سے بچائیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے پولیو سے ہونے والی معذوری کے خاتمے کے بعد پاکستان کے لئے موجودہ مہم اس مرض سے نجات کا فیصلہ کن موڑ ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان کے چار کروڑ سے زائد بچوں کو انسدادِ پولیو مہم کے قطرے پلانے والے ہیلتھ ورکرز ہمارے ہیروز ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انسدادِ پولیو کی قومی مہم کو سرانجام دینے والے لاکھوں رضاکاروں کی عزت اور احترام ہم سب کا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے پولیو کا خاتمہ ہوچکا ہے، پاکستان کو اس مرض سے نجات دلانے کیلئے ہر فرد کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

بچوں کو پولیو ویکسین پلوانا اس مرض کے خاتمے کا واحد راستہ ہے: آصفہ بھٹو

خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا انسدادِ پولیو کی قومی مہم کے سلسلے میں پیغام میں کہنا تھا کہ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوانا اس مرض کے مکمل خاتمے کا واحد راستہ ہے۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ سال 2026 کی پہلی قومی انسداد پولیو ویکسین مہم کا آغاز ہو چکا ہے، انسدادِ پولیو مہم میں ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلا رہے ہیں۔

خاتون اول کا کہنا تھا کہ انسدادِ پولیو مہم ہمارے بچوں کے تحفظ اور پولیو کے مکمل خاتمے کی جانب ایک اہم قدم ہے، تمام والدین جن کے بچوں کی عمر 5 سال یا اس سے کم ہے، وہ ہر بار انسداد پولیو ویکسین اپنے بچوں کو پلوائیں۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ آئیں، مل کر اپنے بچوں کو محفوظ اور صحت مند مستقبل فراہم کریں۔