خلاصہ
- قصور:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع قصور میں شادی ہال کے مین ہول میں 3 سالہ بچہ گر کر جاں ہونے پر شادی ہال سیل کردیا گیا جب کہ مالک، منیجر کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔
ذرائع کے مطابق 3 سالہ علی حور کھیلتے ہوئے نجی شادی ہال کے کھلے گٹر میں جا گرا، اطلاع ملنے اسسٹنٹ کمشنر غلام فاطمہ نے شادی ہال سیل کر دیا جب کہ ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے شادی ہال کے مالک کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا
آصف رضا کا مزید کہنا تھا کہ شادی ہال کے مالک اور منیجر کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
دوسری جانب بچے کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور واقعے کے بعد بھی مقامی انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہ لیا، میرے بیٹے کی کل سالگرہ تھی، آج وہ ہمارے ہاتھوں میں دم توڑ گیا، مریم نواز کا کسی نے اثر نہیں لیا میرا بچہ چلا گیا میرے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ میری وزیر اعلی اور اعلیٰ حکام سے اپیل ہے یہ جو زیادتی ہو رہی ہے اس کو روکا جائے تاکہ کسی اور کی جان نہ جا سکے، وزیر اعلیٰ کل بھی اس پر تقریر کر رہی تھی لیکن کیا اثر ہو رہا ہے، بچے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو رہے ہیں۔