پاکستان
خلاصہ
- کوئٹہ :(دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔
وزیرِ زراعت بلوچستان میر علی حسن زہری نے بلوچستان کابینہ سے استعفیٰ دے دیا،اُنہوں نے ساتھ ہی اپنا فیصلہ واپس نہ لینے کا عندیہ دے دیا۔
اپنے استعفیٰ میں میر علی حسن زہری نے الزام لگاتے ہوئے لکھا ہے کہ احتجاجاً اپنی وزارت سے استعفی دے دیا، سرفراز بگٹی میرے حلقے میں بار بار مداخلت کررہے ہیں۔
.jpg)
واضح رہے یر علی حسن زہری بلوچستان کے ایک ممتاز سیاست دان ہیں، جو اس وقت صوبائی وزیر برائے زراعت و کوآپریٹو بلوچستان کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، وہ آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان اور مشیر صنعت و حرفت بھی رہ چکے ہیں۔