بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا: وزیراعظم

بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا: وزیراعظم

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہم بھارت کیخلاف میچ نہیں کھیلیں گے، بنگلہ دیش سے مکمل اظہار یکجہتی کررہے ہیں، کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہئے۔

یاد رہے کہ اتوار کے روز پاکستان نے یہ واضح کیا تھا کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت تو کرے گا تاہم 15 فروری کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہیں کھیلے گا۔

اسی حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان ملاقات ہوئی تھی، جس میں ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق ایک اہم فیصلہ کیا گیا۔

ملاقات کے بعد حکومتِ پاکستان کی جانب سے باضابطہ اعلان کیا گیا تھا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں حصہ لے گا لیکن بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے معاملے پر آئی سی سی کے جانبدارانہ فیصلے کو اس فیصلے میں مرکزی اہمیت حاصل ہے اور حکومتِ پاکستان اس معاملے پر بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا چاہتی تھی۔