پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) برطانیہ کے پولیٹیکل کاؤنسلر مارک بیل نے وفد کے ہمراہ گورودوارہ ڈیرہ صاحب لاہور کا دورہ کیا۔
مارک بیل نے صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا کے ساتھ گورودوارہ کا وزٹ کیا، رمیش سنگھ اروڑا نے بطور میزبان وفد کا استقبال کیا۔
.jpg)
وفد نے گورودوارہ ڈیرہ صاحب میں ارداس کی، مذہبی رسومات میں شرکت کی، لنگر ہال میں لنگر بھی تناول کیا، وفد کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو بھرپور سراہا گیا۔
صوبائی وزیر اقلیتی امور کے مذہبی مقامات کی رینوویشن اور ریسٹوریشن کے اقدامات کی تعریف کی۔
.jpg)
برٹش پولیٹیکل کونسلر نے پنجاب میں بین المذاہب ہم آہنگی کو مثالی قرار دیا، غیر ملکی یاتریوں اور سیاحوں کی تعداد بڑھانے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی، مارک بیل نے کہا کہ یوکے گورنمنٹ پنجاب حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔