بسنت فیسٹیول 2026 کیلئے فری ٹرانسپورٹ پلان سامنے آگیا

بسنت فیسٹیول 2026 کیلئے فری ٹرانسپورٹ پلان سامنے آگیا

حکومت کی جانب سے شہر بھر میں مختلف روٹس پر خصوصی بس سروس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی 199 بسیں روٹس پر تعینات ہوں گی، آر ٹی اے کی 131 اضافی بسیں بھی آپریشن میں شامل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بسنت کے انتظامات: ضابطہ سازی، مانیٹرنگ اور نفاذ میں واضح خلا بے نقاب

بسیں مختلف ڈپو سے شفٹ وائز چلائی جائیں گی، جناح ٹرمینل، ریلوے سٹیشن اور گرین ٹاؤن کو مرکزی ڈپو قرار دیا گیا ہے، سب سے لمبا روٹ جناح ٹرمینل سے بی آر بی تک 36 کلومیٹر ہے۔

پورا شہر بسنت کے موقع پر خصوصی ٹرانسپورٹ سے کور ہوگا، شہریوں کو آسان اور سستی سفری سہولت فراہم کرنے کا پلان کیا گیا ہے، بس سروس روٹ وائز تقسیم، اہم شاہراہوں پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔