پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ اہلِ کراچی ظالم حکومت سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت 18 برسوں سے صوبۂ سندھ پر حکومت کر رہی ہے، شارعِ فیصل پر ہمارے 4 گھنٹے کے احتجاج سے ان کی چیخیں نکل گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ریڈ لائن، کبھی کریم آباد انڈر پاس، انہوں نے پورے شہر کو کھنڈر بنا دیا ہے اور انہیں پریشانی ہے کہ شارعِ فیصل کیوں بند کی۔
منعم ظفر نے کہا کہ آپ نے ایف آئی آر کاٹی، اب دہشت گردی کی دفعہ لگانے کا شوق پورا کر لیں، ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو اس شہر کی کوئی فکر نہیں ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے ساتھ کھلواڑ کیا، فارم 45 کی بنیاد پر ٹریبونل میں مقدمات چل رہے ہیں، 8 فروری کو الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پریس کانفرنس کی جائے گی، 14 فروری کو شام 4 بجے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا ہو گا۔