ملک سے دہشت گردی کا جلد خاتمہ ہوگا: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر عزم

ملک سے دہشت گردی کا جلد خاتمہ ہوگا: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر عزم

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا صوبائی اور وفاقی حکومت مل کر دہشتگردی کا خاتمہ کرے گی، مل بیٹھنے سے واضح اور جامع حکمت عملی مرتب ہوسکے گی، ہماری پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں، پولیس کی ترجیح دہشتگردی ختم،امن وامان بحال کرنا ہے۔

سہیل افریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں، سی ٹی ڈی کو بھی مزید بااختیار بنا رہے ہیں، سیف سٹی پروجیکٹ کیلئے 3.8 ارب روپے کی منظوری دی ہے، جلد پشاور میں سیف سٹی پروجیکٹ مکمل فعال ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ خاتون کے سوال پر برا نہیں منایا جواب دیا تھا، ہم نے لوگوں کو شعور دیا اس لئے ہم سے سوالات ہو رہے ہیں، اگر ہماری کارکردگی نہ ہوتی تو تیسری بار کیسے ہمیں حکومت ملتی، خیبرپختونخوا کی تمام بہنیں سرکاری افسران سے سوال کریں۔