بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے سہیل آفریدی کا نام دیدیا گیا

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے سہیل آفریدی کا نام دیدیا گیا

سلمان اکرم کی جانب سے جیل حکام کو بھجوائی گئی فہرست میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت 6 نام شامل کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کیخلاف حقیقی آزادی مارچ کے 2 مقدمات داخل دفتر

کابینہ اراکین مینا خان آفریدی، شفیع جان، فخر جہاں کا نام فہرست میں شامل ہے، فلک ناز اور اعجاز خان کا نام بھی فہرست کا حصہ ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی اڈیالہ روڈ کے اطراف 8 فروری کو لاک ڈاؤن موومنٹ کی رابطہ مہم کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے بھی اس سلسلہ میں سکیورٹی پلان کی تیاری شروع کر دی ہے۔