سہیل آفریدی کا پشاور میڈیکل کمپلیکس کا دورہ، تیراہ حادثے کے زخمیوں کی عیادت

سہیل آفریدی کا پشاور میڈیکل کمپلیکس کا دورہ، تیراہ حادثے کے زخمیوں کی عیادت

وزیراعلیٰ نے حادثے میں زخمی باپ اور بیٹے کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، اس موقع پر انہوں نے حادثے میں شہید ہونے والوں کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی جبکہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

محمد سہیل آفریدی نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرین کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ تیراہ میں سڑکوں کو ہمہ وقت کھلا رکھنے کے لیے اضافی مشینری اور عملہ تعینات کیا جائے، جبکہ نقل مکانی کرنے والے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ریسکیو 1122 کی اضافی ٹیمیں اور ایمبولینسیں بھی تعینات کی جائیں۔