سہیل آفریدی کا ڈی آئی خان میں بم دھماکے کا نوٹس، آئی جی سی رپورٹ طلب

سہیل آفریدی کا ڈی آئی خان میں بم دھماکے کا نوٹس، آئی جی سی رپورٹ طلب

ڈی آئی خان دھماکے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی، وزیراعلیٰ نے سکیورٹی اداروں کو واقعہ کی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کی نشاندہی کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہاکہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، صوبائی حکومت شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے شہدا کی درجات بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔