پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کو ایک اور بڑی آگ کا سامنا کرنا پڑ گیا، لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع فیکٹری میں آگ لگ گئی۔
فائر بریگیڈ کی 10 سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں، کے ایم سی کی دو سنارکل بھی آپریشن میں شریک ہوئے، چیف فائر آفیسر نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا، آگ پلاسٹک فیکٹری میں لگی، ساتھ والی فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ تیسری فیکٹری کی طرف بڑھنے لگی، فیکٹریوں میں موجود لوگوں کو نکال لیا گیا، سی ایف او ہمایوں خان کا کہنا ہے کہ متاثرہ آگ عمارت میں روئی اور پلاسٹک میں لگی، آگ کی شدت کے باعث شہر بھر سے گاڑیاں منگوائی گئیں۔
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد ایکسپورٹ پروسیسنگ زون پہنچ گئے، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا، کمشنر کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
ملیر کورٹ سے قائد آباد تک بدترین ٹریفک جام رہی، ریسکیو عملے اور فائر بریگیڈ حکام کو پہنچنے میں مشکلات کا سامنا پڑا۔