پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) شہرِ قائد میں ہیوی ٹریفک سے حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا جہاں مزید 2 افراد بے لگام ٹرک کی زد میں آ کر جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، جبکہ ناگن چورنگی میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔
حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کو دے دی جائیں۔
دوسری جانب کورنگی کراسنگ ندی میں رکشہ الٹنے سے خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ پنجاب چورنگی انڈر پاس میں ٹریلر کی ٹکر سے کار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔