پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) عازمین حج کے لئے بائیو میٹرک کرانے کا آج آخری روز ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق بائیومیٹرک نہ کرانے والے عازمین رواں برس حج نہیں کر سکیں گے، موبائل ایپ سعودی ویزا بائیو کے ذریعے گھر بیٹھے بائیومیٹرک کرائی جا سکتی ہے،عازمین حج کی سہولت کیلئے تاشیر سینٹرز بھی آج شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ رش سے بچنے کیلئے سعودی ویزا بائیو ایپ سے ہی فنگر پرنٹس مکمل کریں، بائیو میٹرک کرائے بغیر پاسپورٹ پر حج ویزا نہیں لگے گا، 80 برس سے زائد عمر کے عازمین حج کو بائیومیٹرک سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق 80 برس سے زائد عمر کے عازمین کا چہرہ اور فنگر پرنٹ سکین نہیں ہوں گے، پاسپورٹ سکین ہونے کی تصدیقی ای میل ان باکس میں موصول ہوگی، پراسیس مکمل کرنے کے بعد رسید حاصل کریں۔