اسلام آباد حملے کے ذمہ داروں کو نشانِ عبرت بنایا جائے: مفتی تقی عثمانی

اسلام آباد حملے کے ذمہ داروں کو نشانِ عبرت بنایا جائے: مفتی تقی عثمانی

انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کی جان لینے اور خون بہانے کی ہرگز اجازت نہیں، مساجد، امام بارگاہوں اور مدارس میں ایسی وارداتیں کرنے والے انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں۔

علماء نے کہا کہ ایسی خون ریز کارروائیاں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مترادف ہیں، اس خونریز اور ظالمانہ کاروائی میں ملوث عناصر کے نیٹ ورک کا سراغ لگا کر انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔

وفاق المدارس العربیہ نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر کی تمام مساجد،امام بارگاہوں اور مدارس کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے۔