عازمین حج کو سعودی ویزہ بائیو میٹرک میں مدد فراہم کی جائے: مذہبی امور

عازمین حج کو سعودی ویزہ بائیو میٹرک میں مدد فراہم کی جائے: مذہبی امور

اجلاس میں پاک حج ایپ کے ذریعے عازمین حج کو سعودی ویزہ بائیو میٹرک کی اہمیت سے آگاہ کرنے جبکہ تمام سٹیک ہولڈرز کو سعودی بائیو میٹرک سے متعلق موثر آگاہی اور سہولت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی آسانی کے لیے تاشیر سینٹرز اب صبح 9 تا 5 عازمین حج کو سہولت فراہم کریں گے جبکہ وزارت مذہبی امور نے ڈائریکٹوریٹس میں بائیو میٹرک سہولت ڈیسک کے قیام کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

ساجد محمود کا کہنا ہے کہ 17 فروری کی ڈیڈ لائن حتمی ہے، مزید توسیع ممکن نہیں ہو گی تاہم رہ جانے والے عازمین پہلی فرصت میں سعودی ویزہ بائیو میٹرک مکمل کریں، سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے بغیر حج ویزہ کا حصول ممکن نہیں ہو گا۔