اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی اور سلیکشن بورڈ تبدیل

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی اور سلیکشن بورڈ تبدیل

جسٹس خادم حسین سومرو کو کمیٹی سے نکال کر جسٹس محمد آصف کو شامل کر دیا گیا ہے جبکہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 4 رکنی نئی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف شامل ہیں۔

اسی طرح اسلام آباد ہائیکورٹ کے افسران کے سلیکشن بورڈ میں بھی تبدیلی کی گئی ہے اور جسٹس خادم سومرو کو نکال کر جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل نیا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سلیکشن بورڈ ہائیکورٹ کے گریڈ 16 اور اس سے اوپر کے افسران کی ریکروٹمنٹ اور ترقیاں دینے کا کام کرتا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔