وزیرِاعظم کا بی این پی سربراہ طارق رحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، انتخابی کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت

وزیرِاعظم کا بی این پی سربراہ طارق رحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، انتخابی کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت

وزیرِاعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے بنگلادیش کے عوام کو کامیاب عام انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد دی اور پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی اور خطےکے امن و ترقی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا، دونوں رہنماؤں نے بیگم خالدہ ضیا کی پاک بنگلا دیش تعلقات کےلیےخدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ رہنماؤں نے رابطےمیں رہنے اورعوامی فلاح کے لیے مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نےطارق رحمان کو جلد پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

خیال رہے کہ بنگلا دیش کے الیکشن کمیشن میں ملک میں گزشتہ روز ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق طارق رحمان کی بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو گئی۔

الیکشن کمیشن بنگلادیش کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نتائج کے مطابق 299 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں بی این پی نے 212 نشستیں لیکر واضح برتری حاصل کر لی ہے جبکہ جماعت اسلامی 77 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔